You are currently viewing پسند کی شادی پر سابق منگیتر کے ہاتھوں لڑکی شوہر اور ساس سمیت قتل

پسند کی شادی پر سابق منگیتر کے ہاتھوں لڑکی شوہر اور ساس سمیت قتل

گوجرانوالہ (نیوز ڈیسک) گوجرانوالہ میں گھر سے بھاگ کر شادی کرنے والی لڑکی کو ساس اور شوہر سمیت قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ شاہین آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں عباس اور لائبہ کو اہلخانہ نے صلح کے بہانے گھر بلوایا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لائبہ کے کزن و سابق منگیتر عثمان نے فائرنگ کر کے لائبہ اس کے شوہر عباس اور اس کی ساس کو قتل کردیا۔
واضح رہے کہ دو ہفتے قبل لائبہ نے گھر سے بھاگ کر عباس نامی محلے دار سے شادی کرلی تھی۔
تھانہ دھلےپولیس نے مرکزی ملزم عثمان اور لائبہ کے والد سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7