You are currently viewing پر امن معاشرے کے قیام کی ضمانت قانون کا احترام کرنے سے ہی ممکن ہے، وزیر داخلہ سندھ

پر امن معاشرے کے قیام کی ضمانت قانون کا احترام کرنے سے ہی ممکن ہے، وزیر داخلہ سندھ

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کی کا پولیس ہیڈ کوارٹر گارڑن میں ٹریفک  پولیس کی جانب سے منعقدہ تقریب  تقسیم  انعامات  میں بطور مہمان خصوصی شرکت ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کا کہنا تھا کہ سندھ  حکومت شہر قائد کی سیکیورٹی  اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے مصروف عمل ہے اور تمام تر جدید تقاضوں   کو بروئےکار لاکر خاص طور پر  سڑکیں ، شاہراہیں،  پل، فلائی اوورز، انڈر پاسسز کی دیکھ بھال اور تعمیر سمیت ان تمام اقدمات پر خصوصی  توجہ دے رہی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سےشہریوں میں شعور اجاگر کرنے اور قانون کا احترام  کرنے سے ہی پر امن معاشرے کا قیام ممکن ہوسکے گا۔بعد ازاں وزیر داخلہ سندھ نے 5300ٹریفک افسران و اہلکاروں میں 11کروڈ 25لاکھ  پر مشتمل انعامی رقم تقسیم کی ۔ تاہم تقریب تقسیم انعامات  کا انعقاد چھ سال بعد کیا گیا ہے۔ تقریب کے اختتام پر وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے یاد گار شہدا پولیس پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی بھی کی اس موقع  پر آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی  سمیت  پولیس کے اعلیٰ افسران  بھی تقریب میں موجود تھے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7