You are currently viewing پرویز مشرف کیس،سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر

پرویز مشرف کیس،سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر

اسلام آباد:(اسٹٓاف رپورٹر) سابق صدر پرویز مشرف کو بیرون ملک جانے دینے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست دائر کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین سے غداری کا مقدمہ زیر سماعت ہے،کچھ روز قبل حکومت نے عدالتی فیصلے کی روشنی میں پرویز مشرف کو ملک سے باہر  جانے کی اجازت دی تھی اور اس کے لیئے ان کا نام ای سی ایل سے نکال دیا تھا۔

دوسری جانب شاہد اورکزئی نےسپریم کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئین سے غداری کا ملزم پاکستانی شہری نہیں رہتا اور نقل و حرکت کی آزادی محض پاکستانی شہری کے لیئے ہےاس لیئے عدالت عظمیٰ سے درخواست ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا نوٹی فکیشن پر نظرثانی کاجائے۔