You are currently viewing پرویز مشرف کا جسد خاکی تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا

پرویز مشرف کا جسد خاکی تدفین کے لیے پاکستان لایا جائے گا

کراچی (ڈیسک) سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کا جسد خاکی تدفین کے لیے کل پاکستان لایا جائے گا جس کے بعد نماز جنازہ کی ادائیگی کا فیصلہ کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پیر یا منگل کو ان کی نماز جنازہ ادا کی جائے گی، دبئی سے ان کی میت لانے کے لیے اسلام آباد سے خصوصی طیارہ روانہ ہو گا ۔
خصوصی طیارے میں سابق صدر کی میت کے ہمراہ ان کے اہل خانہ بھی پاکستان آئیں گے۔
جنرل پرویز مشرف کی تدفین کے لیے کراچی یا راولپنڈی کا انتخاب کیا جائے گا، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پرویز مشرف کی تدفین راولپنڈی میں ان کے والد کے پہلو میں کی جائے گی۔
اس حوالے سے حتمی فیصلہ ان کے اہل خانہ کریں گے جس کے بعد تجہیز و تدفین کے انتظامات کیے جائیں گے۔
میت لانے کے حوالے سے حکومتی و عسکری اعلیٰ قیادت پرویز مشرف کے اہل خانہ سے رابطے میں ہے، جیسے ہی کوئی واضح فیصلہ ہوا تو باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.