You are currently viewing پرویز الٰہی کی پولیس پر حملے سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت مسترد

پرویز الٰہی کی پولیس پر حملے سے متعلق کیس میں درخواست ضمانت مسترد

لاہور (ڈیسک) انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے پولیس پر حملے سے متعلق کیس میں چوہدری پرویز الٰہی کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔
اے ٹی سی نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر کی درخواست ضمانت ناقابل سماعت قرار دے دی۔
عدالت نے واضح کیا کہ مقدمے میں چوہدری پرویز الٰہی کی گرفتاری سے متعلق کوئی ذکر ہی نہیں پھر ضمانت کس بات کی دی جائے؟
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے خلاف لاہور کے تھانہ غالب مارکیٹ میں پولیس پارٹی پر حملے کا مقدمہ درج ہے جس میں ضمانت کے لیے عدالت میں درخواست دی گئی تھی۔