You are currently viewing پرویز الٰہی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی گئی

پرویز الٰہی کی بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور کر لی گئی

لاہور (ڈیسک) بینکنگ کورٹ لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی بعد ازگرفتاری درخواست ضمانت منظور کرلی۔
چوہدری پرویز الٰہی کی 5لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کی گئی۔
عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو 5لاکھ روپےکے مچلکے جمع کروانےکا حکم دیا۔
ایف آئی اے نے پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے، ان پر منی لانڈرنگ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی کو26جون کو جیل سے رہائی کے بعد منی لانڈرنگ کےکیس میں ایف آئی اے نے گرفتار کیا تھا۔
بینکنگ کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے نے تعاون کا رویہ نہیں اپنایا، عدالت کے احکام کے باوجود ایف آئی اے نے ریکارڈ پیش نہیں کیا۔