You are currently viewing پرویز الٰہی کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ چیلنج

پرویز الٰہی کو کسی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ چیلنج

لاہور (ڈیسک) پنجاب حکومت نے سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الٰہی کو کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے عدالت عالیہ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
پنجاب حکومت نے دائر اپیل میں چوہدری پرویز الٰہی کو کسی غیر ظاہر شدہ مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ سنگل بینچ کا فیصلہ حقائق اور قانون کے منافی ہے۔
دائر اپیل میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مختلف ادارے قانون کے مطابق پرویز الٰہی کیخلاف مختلف مقدمات پر ان سے تحقیقات اور چھان بین کر رہے ہیں۔
سنگل بینچ کا یہ فیصلہ تفتیشی عمل کو متاثر کر سکتا ہے۔
اپیل میں استدعا کی گئی کہ پرویز الٰہی کو کسی غیر ظاہر شدہ مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کے عدالتی احکامات کو کالعدم قرار دیا جائے۔
پنجاب حکومت کی دائر اپیل سماعت کے لیے منظور ہونے کی صورت میں عدالت عالیہ کا دو رکنی بینچ سماعت کرے گا۔