You are currently viewing پرویز الٰہی کا مستقبل کیا ہوگا، ”پتہ نہیں بھیا“، خواجہ سعد رفیق

پرویز الٰہی کا مستقبل کیا ہوگا، ”پتہ نہیں بھیا“، خواجہ سعد رفیق

لاہور (ڈیسک) وفاقی وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ”پتہ نہیں بھیا“ پرویز الٰہی کا مستقبل کیا ہوگا۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا مستقبل کیا دیکھ رہے ہیں؟ جس پر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ”پتہ نہیں بھیا“۔ پریس کانفرنس کے دوران سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کسی ایئر پورٹ کی نجکاری نہیں ہو رہی، تینوں ایئر پورٹس کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نجکاری کے حوالے سے زہریلا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تینوں ایئر پورٹس کو آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، اس وقت آمدنی ساڑھے 15 کروڑ اور اخراجات 19 کروڑ روپے یومیہ ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7