راولپنڈی (نیوز ڈیسک) عدالت نے اینٹی کرپشن کے ہاتھوں گرفتار صدر پی ٹی آئی پرویز الٰہی کا راہداری ریمانڈ منظور کرلیا۔
اینٹی کرپشن حکام نے پرویز الٰہی کو راہداری ریمانڈ کے لیے جوڈیشل کمپلیکس پہنچایا جہاں عدالت نے صدر پی ٹی آئی کا ایک روز کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
واضح رہے کہ پرویز الٰہی کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا ہوتے ہی حراست میں لیا گیا۔
حکام کے مطابق پرویز الٰہی کو آج شام تک اینٹی کرپشن ہیڈکوارٹر لاہور منتقل کردیا جائے گا۔
