You are currently viewing پرویز الٰہی پر تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کے لیے شدید دبائو

پرویز الٰہی پر تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کے لیے شدید دبائو

لاہور (ڈیسک) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی پر پی ٹی آئی کی سیاست ترک کرنے کے لیے دبائو شدید تر ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق نو مئی کے پرتشدد واقعات کے تناظر میں چوہدری پرویز الٰہی اور ان کے بیٹے چوہدری مونس الٰہی پر عمران خان اور تحریک انصاف سے راہیں جدا کرنے کا شدید دبائو ہے۔
کور کمانڈر ہائوس پر حملہ ، توڑ پھوڑ اور جلائو گھیرائو کے واقعات کے بعد تحریک انصاف کے سرکردہ رہنما اور کارکنان پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ چکے ہیں۔
چند روز کے اندر درجنوں پی ٹی آئی رہنما اور ورکرز عمران خان اور تحریک انصاف کو ترک کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا ہےکہ نو مئی کے واقعات کے بعد مزید عمران خان کے ساتھ چلنا مشکل ہے۔
دوسری جانب پرویز الٰہی اور ان کے حلقہ احباب کا کہنا ہے کہ ہم نے ہمیشہ احترام کی سیاست کی اور پاکستان کے تمام آئینی اداروں کا لحاظ رکھا ۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.