You are currently viewing پرویز الٰہی نے تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کیلئے قانونی ماہرین کا اجلاس بلا لیا

پرویز الٰہی نے تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کیلئے قانونی ماہرین کا اجلاس بلا لیا

لاہور (ڈیسک) گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی قانونی ماہرین کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔
اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قانونی نکات پر مشاورت کی جائے گی۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ اسمبلی سیشن کے دوران گورنر اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، البتہ اجلاس کے دوران عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جا سکتی ہے۔
تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا قانونی طریقہ کار آئین میں درج ہے، تحریک پیش کیے جانے کے 15روز کے اندر ووٹنگ کرانا ضروری ہے۔
یاد رہے کہ عمران خان نے پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے سے متعلق فیصلہ کیا ہوا ہے، اسمبلی تحلیل کرنے میں حائل رکاوٹوں پر عمران خان نے بریفنگ بھی لی ہے۔