اسلام آباد (ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ے کہ اگر پردے کے پیچھے کی کارروائی نہ رکیں تو سارے ثبوت اور شواہد قوم کے سامنے رکھ ردوں گا
پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم میاں محمدنوازشریف کاکہنا تھا کہ نئےسال کی مبارک پیش کرتاہوں، دعاہےیہ سال ملک وقوم کیلئےخیروبرکت کاسال ہو، مختصر نوٹس پر تشریف لانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، میں آپ کو نئےسال کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ یہ سال انتخابات کا سال ہے، نیاسال الیکشن سال بھی ہے،امیدہےعوام اپناحق استعمال کرینگے، عوام اپنے فیصلے سے متعلق انتخابات میں وضاحت کردیں گے
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کسی لاڈلےکیلئےغیرقانونی اورغیرآئینی راستہ فراہم نہ کیا جائے، لاڈلوں کوتھپکی دےکرمسلط کرنےکےمنصوبے نہ بنائیں، عوام کی رائےاورووٹ کے تقدس کو پامال نہ کریں۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ پردے کے پیچھے کارروائیاں نہ رکیں تو ثبوت عوام کے سامنے رکھوں گا، ثبوت اورشواہدکےساتھ گزشتہ4سال کی کہانی بھی سناؤں گا، سازشوں کےذریعے من پسند لوگوں کو قوم پر مسلط نہ کریں، عوام کی رائے کا رخ موڑنے کا فرسودہ راستہ اختیار کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ کبھی ڈان لیکس کاسہارالےکرمیری حب الوطنی پرسوال اٹھائےگئے، کسی کےہاتھ پاؤں نہ باندھےجائیں، ملک کی تقدیرمنصفانہ،غیرجانبدارانہ شفاف انتخابات سے جڑی ہے
ٹرمپ کے بیان کے حوالے سے سابق وزیراعظم نے کہا کہ سال نو کے آغاز پر امریکی صدرکی جانب سےغیرسنجیدہ ٹوئٹ جاری ہوا، حکومتی سطح پربات کرنےمیں سفارتی آداب کاخیال رکھناچاہیے، نائن الیون کےبعد سےزیادہ نقصان پاکستان نےاٹھایا ہے۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ امریکی صدرکومعلوم ہوناچاہیےدہشتگردی کیخلاف بھرپورعزم کااعلان کیا، پاکستان نےدہشت گردوں کیخلاف کامیاب آپریشن کیے، 17 سال سے ایسی جنگ میں الجھےجوبنیادی طورپرہماری نہیں تھی
نوازشریف نے کہا کہ یہ سال انتخابات کاہے،تاریخ انتخابات سےمتعلق زیادہ اچھی نہیں رہی، دنیا کا کوئی ملک بھی ہماری عزت نفس پرحملہ نہ کرے ، آج تک ایک بھی وزیراعظم اپنی آئینی مدت پوری نہیں کرسکا، آج ایک مرتبہ پھر ماضی کی فرسودہ سازش پر کام شروع کردیا گیا ہے