لزبن(ڈیسک)پرتگال کے محکمہ عامہ صحت (ڈی جی ایس) نے کہا ہے کہ ملک میں مجموعی طور پر 37،20،680 افراد کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے جو ملکی آبادی کا 36 فیصد بنتاہے۔
چینی خبر رساں ادارے کے مطابق پرتگال کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے خلاف ویکسین کی ایک خوراک لینے والے افراد کی مجموعی تعداد 57،40،878 تک پہنچ گئی ہے جو کہ ملکی آبادی کا 56 فیصد بنتا ہے۔ وزارت کے مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن مہم کے دوران 80 سال یا اس سے زیادہ عمر کی 94 فیصد آبادی کو مکمل طور پرویکسین لگائی گئی ہے جبکہ 65 سے 79 سال کی عمر کے 75 فیصد افراد کو مکمل طور پر ویکسین لگائی گئی ہے۔ پرتگال میں 2020 میں کورونا وائرس کی وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک انفیکشن کے 8،92،741 کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں۔