You are currently viewing پبلک اکاؤنٹس  کمیٹی سے پی ٹی آئی کے رکن کو نکال کر مجھے شامل کیا جائے ، شیخ رشید

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے پی ٹی آئی کے رکن کو نکال کر مجھے شامل کیا جائے ، شیخ رشید

لاہور (ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں شامل اپنے کسی رکن کو ڈراپ کرکے مجھے شامل کرے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ دودھ کی رکھوالی پر بلے کو نہیں بٹھایاجاسکتا، شہباز شریف کو چیئرمین پی اے سی کی سربراہی دینے کے خلاف سپریم کورٹ جارہا ہوں، پیر کو اس سلسلے میں وزیر اعظم سے ملاقات کروں گا، مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں بھی شامل کیا جائے ، اس کے لئے پی ٹی آئی اپنے ایک رکن کو واپس لیے۔ مسلم لیگ (ن) کے معاملات کو دیکھنے والی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کی سربراہی میں مجھے سونپی جائے، میں مسلم لیگ (ن) کے معاملات کا آڈٹ کروں گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان سے تعلقات ہیں جس پر مجھے فخر ہے، میں ایک علیحدہ سیاسی جماعت کی نمائندگی کرتا ہوں، پی ٹی آئی کوجوابدہ نہیں۔ آصف زرداری اور نوازشریف کا کوئی مستقبل نہیں ہے، مریم نواز بیٹی کی طرح ہے، ان کے خلاف کبھی منفی بات نہیں کی

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.