کراچی (ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے تحریک انصاف کے دیگر رہنمائوں کی طرح پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیاجب کہ سیاست سے بھی کنارہ کشی اختیار کر لی۔
اپنے وڈیو بیان میں انھوں نے کہا کہ میرا یہ فیصلہ آسان نہیں تھا، بہت سوچنے سمجھنے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہوں، پی ٹی آئی کے تمام عہدوں سے دستبردار ہو رہا ہوں اور قومی اسمبلی سے بھی مستعفی ہو رہا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے پہلے بھی کام کرتا تھا، اب بھی یہی کروں گا، پاکستان کے لیے زرمبادلہ لائوں گا۔
انھوں نے کہا کہ 9مئی کو جو کچھ ہوا وہ غلط ہوا، ان واقعات کی پرزور مذمت کرتا ہوں، جو نو مئی کے واقعات میں ملوث ہیں انھیں کڑی سزا دی جائے، پاک افواج پر فخر ہے، وہ ہماری سرحدوں کی حفاظت کرتے ہیں، ان کی وجہ سے تمام پاکستانی میٹھی نیند سوتے ہیں، میں نے ہمیشہ پاکستان کی خدمت کی ہے، اسی لیے سیاست میں آیا تھا۔ پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔