You are currently viewing پاک فوج کا شاندار کارنامہ ،ڈونلڈ ٹرمپ بھی تعریف پر مجبور  ہوگئے

پاک فوج کا شاندار کارنامہ ،ڈونلڈ ٹرمپ بھی تعریف پر مجبور ہوگئے

واشنگٹن (ڈیسک):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  5 غیر ملکیوں مغویوں کی بازیابی پرپاک فوج   اور حکومت پاکستان کی تعریف کی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے  پاک فوج  کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ  کامیاب آپریشن کے بعد پانچوں غیر ملکیوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات میں مثبت لمحہ ہے انہوں نے کہا  کہ پاکستان کا تعاون اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ خطے میں تحفظ فراہم  کرنے کے لیے مزید اقدامات  کرنے کی امریکی خواہش کا احترام  کرتا ہےامریکی صدر نے کہا کہ ہم  دیگر مغویوں کی بازیابی اور  مشترکہ انسداد دہشتگردی آپریشنز کے لیے بھی اسی طرح کا تعاون اور ٹیم ورک دیکھنے کے لیے پر امید ہیں ۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7