You are currently viewing پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر کرارا جواب

پاک فوج کا بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں پر کرارا جواب

  • Post author:
  • Post category:پاکستان
  • Post last modified:24/09/2019 15:29
  • Reading time:1 mins read

راولپنڈی(ڈ یسک) پاک فوج نےبھارتی آرمی چیف کی گیڈربھبھکیوں پر کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں ناکامیوں کوچھپانے کے لئے بھارت الٹے بیانات اور غلط بیانی سے کام لے رہا ہے

ڈی جی آئی ایس پی  آر کا کہنا ہےکہ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بھارتی فوجی کمانڈرز آزاد جموں کشمیر کے بارے میں غیر ذمہ دارانہ بیان دے رہے ہیں، جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی فوجی کمانڈروں کے غیرذمہ دارانہ بیانات فرسٹریشن کا اظہار ہے جب کہ بھارتی جرنیل عالمی دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر میں جاری دہشت گردی اور بربریت سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر آصف غفور کے مطابق بھارت کے ایک اورآپریشن کی ڈرامے بازیاں سامنے آگئیں ، بھارتی فوجی کمانڈر مقبوضہ کشمیر میں صورتحال پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے اوربھارت دنیا کی توجہ مقبوضہ کشمیر کے حالات سے ہٹانے میں ناکام ہو چکا ہے، اگربھارت نے کسی قسم کی بھی چھیرچھاڑ کی تو اس کے خطے کے امن پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.