کوئٹہ(ڈیسک ):پاکستان اور عوامی جمہوریہ چین دو طرفہ دوستانہ تعلقات کی مزید مضبوطی اور پائیداری کیلئے پاک فضائیہ نے پی اے ایف بیس سمنگلی(کوئٹہ) پر ایک مسحور کن فضائی مظاہرے کے انعقاد کیا۔ جہاں پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاک فضائیہ کےF-7PG اور پیپلزلبریشن آرمی ائیرفورس کے ہمہ جہت اور کم وزن J-10 چین طیاروں نے ایک دلچسپ فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری اس تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔دونوں ممالک کے اعلیٰ سول اور عسکری حکام کے علاوہ شا ئقین کی بہت بڑی تعدادنے یہ شاندار فضائی مظاہرہ دیکھا۔ ائیر وائس مارشل حسیب پراچہ ، ائیر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ نے ان تمام معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔ ونگ کمانڈر ارمغان کی قیادت میں چارکی فارمیشن میں F-7PGطیاروں نے شو کے آغاز میں قابل دید فضائی مظاہرہ پیش کیا۔ F-7PG طیاروں کے منظر سے اوجھل ہوتے ہی آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے فلائی پاسٹ پیش کیا۔ ان کے جاتے ہی پاک فضائیہ کا نیا آگسٹاویسٹ لینڈAW-39 افق پر نمودارہوا جس نے فضائی کرتب کا مظاہرہ کیا۔ J-10 ٹیم نے وہاں موجود حاضرین کو اپنے فضائی کرتبوں سے مبہوت کر دیا۔ قبل ازیں J-10 کے پائلٹس نے پاک فضائیہ کے پائلٹس اور سکول
(این این آئی)