کراچی (ڈیسک) پاک سرزمین پارٹی کے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان میں ضم ہونے کا امکان بڑھ گیا۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد مرکز میں مشترکہ پریس کانفرنس میں چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال انضمام کا اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے آئندہ سیٹ اپ میں مصطفیٰ کمال کو اہم ذمے داری دی جائے گی اور انہیں سینئر ڈپٹی کنوینر مقرر کیا جائے گا۔
