کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت کا کینیا کی بندرگاہ پہنچ گیا۔ جہاز کے کمانڈر آفیسر نے کینیا نیوی کے سربراہ سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
اطلاعات کے مطابق پی این ایس کے کمانڈر آفیسر نے خطے میں امن اور سیکیورٹی کے فروغ میں پاکستان نیوی کے عزم کو اجاگر کیا،اس کے علاوہ کینیا نیوی کے سربراہ نے خطے میں دہشتگردی اور بحری قذاقی کے خاتمے کے لیئے پاکستان نیوی کے کردار اور کوششوں کو سراہا،تاہمپاک بحریہ کے جہاز پی این ایس اصلت پر بحری قذاقی بورڈنگ آپریشنز کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔
