کراچی (ڈیسک) پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغنے کا شاندار مظاہرہ کیا۔
داغے گئے میزائلوں نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی میزائل داغنے کا مشاہدہ کیا۔
پاک بحریہ کی ایئر ڈیفنس یونٹس کا زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا رات میں فائر پاور کا شاندار مظاہرہ۔ میزائلوں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا۔۔۔امیر البحر نے میزائل فائر کرنے کا مشاہدہ کیا۔آپریشنل تیاریوں پرمکمل اظہار اطمینان ۔ pic.twitter.com/FDzKsgSOO7
— PTV News (@PTVNewsOfficial) March 30, 2023
اس موقع پر نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔