You are currently viewing پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ : پاکستان کے 188پر 9 کھلاڑی آئوٹ

پاک انگلینڈ دوسرا ٹیسٹ : پاکستان کے 188پر 9 کھلاڑی آئوٹ

ملتان (ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کے 9 کھلاڑی آئوٹ ہوئے جب کہ ٹیم نے 188رنز بنائے تھے۔
پاکستانی بیٹسمین کوئی قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکے اور یکے بعد دیگرے آئوٹ ہوتے رہے، پاکستانی ٹیم میں ڈبییو کرنے والے ابرار احمد کی گزشتہ دن اکیلے ہی 7وکٹیں لینے کی کارکردگی پر پانی پھر گیا۔
کپتان بابر اعظم 75رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، سعود شکیل نے 63رنز بنائے۔
پاکستان ٹیم کے چار کھلاڑی معمولی رنز بنا کر پویلین پہنچ گئے۔ محمد رضوان 10، آغا سلمان 4 اور محمد نواز نے صرف 1رنز بنایا۔ محمد علی کوئی رن نہ بنا سکے۔
آج پاکستان ٹیم نے کھیل کا آغاز دو وکٹوں کے نقصان پر 107رنز سے شروع کیا تھا۔ اس سے قبل پہلے دن انگلش ٹیم نے 281رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کے کھلاڑی جیک لیچ نے 4، جو روٹ نے 2 جبکہ اولی روبنسن اور جیمز اینڈرسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستانی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں میں کپتان بابراعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، محمد نواز، فہیم اشرف، زاہد محمود، ابرار احمد اور محمد علی شامل ہیں جب کہ انگلینڈ کی ٹیم میں کپتان بین اسٹوکس، زیک کرولی، بین ڈکٹ، اولی پوپ، جو روٹ، ہیری بروک، ول جیکس، اولی رابنسن، جیک لیچ، مارک ووڈ اور جیمز اینڈرسن کھیل میں حصہ لے رہے ہیں۔