اسلام آباد (ڈیسک)افغان شہریوں کی واپسی کے لیے حکومت نےپاک افغان بارڈر 6 سے 9 اپریل تک کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستانی دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے طورخم اورچمن بارڈر 6سے9 اپریل تک کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان میں موجود افغان شہریوں کی واپسی کے لیے بارڈر کھلے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت کی درخواست پرچمن اور طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ کیاہے، ، ، پاکستان افغانستان کے عوام سےاظہاریکجہتی کرتا ہے۔