You are currently viewing پاک آسٹریلیا پہلا خواتین ٹی ٹوئنٹی 24جنوری کو اوول میں کھیلا جائے گا

پاک آسٹریلیا پہلا خواتین ٹی ٹوئنٹی 24جنوری کو اوول میں کھیلا جائے گا

سڈنی (ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (24 جنوری بروز منگل کو) نارتھ سڈنی اوول میں کھیلا جائے گا۔
اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-3 سے شکست دے چکی ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی 20 میچ 26 جنوری کو ہوبارٹ جبکہ تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ 29 جنوری کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔
ٹی 20 سیریز میں پاکستان خواتین ٹیم کو بسمہ معروف لیڈ کریں گی ۔