You are currently viewing پاکستان ہوٹلز ڈویلپرز کمپنی لمیٹڈ کو سب سے زیادہ فی حصص آمدنی مالی سال 2015 میں حاصل ہوئی، رپورٹ

پاکستان ہوٹلز ڈویلپرز کمپنی لمیٹڈ کو سب سے زیادہ فی حصص آمدنی مالی سال 2015 میں حاصل ہوئی، رپورٹ

اسلام آباد(ڈیسک)پاکستان ہوٹلز ڈویلپرز کمپنی لمیٹڈ (پی ایچ ڈی ایل)کو گزشتہ 8 سال میں سب سے زیادہ فی حصص آمدنی مالی سال 2015 میں حاصل ہوئی ، اس دوران کمپنی کی فی حصص آمدن 7.81 روپے رہی تھی۔

پی ایچ ڈی ای کے مالیاتی اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2013 تا 2020 کے دوران پہلے چار سالوں میں کمپنی کی فی حصص آمدنی میں اضافہ کارجحان رہا۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2013 کے لئے کمپنی کی فی حصص آمدنی 1.33 روپے جبکہ مالی سال 2014 میں 5.11 روپے اور مالی سال 2015 میں 7.81 روپے رہی تھی۔ مالی سال 2016 میں پی ایچ ڈی کو 7.40 روپے فی حصص آمدنی ہوئی تھی جس کے بعد آمدنی میں نمایاں کمی ہوئی اور مالی سال 2017 اور 2018 کے لئے کمپنی کو بالترتیب 0.61 اور 0.94 روپے فی حصص خسارہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019 میں کمپنی کو 1.56 روپے فی ھصص جبکہ گزشتہ مالی سال 2020 میں صررف 0.02 روپے فی حصص آمدنی ہوئی تھی۔ اس طرح گزشتہ 8 سالوں میں مالی سال 2015 کے دوران کمپنی کو سب سے زیادہ فی حصص آمدنی ہوئی تھی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.