You are currently viewing پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں، شاہد خاقان عباسی

پاکستان کے پاس آئی ایم ایف کے علاوہ کوئی اور چوائس نہیں، شاہد خاقان عباسی

لاہور (ڈیسک) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے علاوہ اورکوئی چوائس نہیں ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ عمران خان کو سڑکوں کا شوق ہے تو پورا کرلیں، اس سے ملک کے مسائل قائم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اپنی حکومت گرانے کا الزام پہلے امریکا پر پھر جنرل باجوہ پر لگاتے تھے اور اب وہ محسن نقوی کے خلاف سڑکوں پر نکل رہے ہیں۔ شاہد خاقان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے علاوہ اورکوئی چوائس نہیں ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7