You are currently viewing پاکستان کے نامور موسیقار استاد نذر حسین کی برسی کل منائی جا ئے گی

پاکستان کے نامور موسیقار استاد نذر حسین کی برسی کل منائی جا ئے گی

فیصل آباد (ڈیسک) پاکستان فلم انڈسٹری کے نامور موسیقار استاد نذر حسین کی برسی کل ہفتہ 21 جنوری کو منائی جائے گی۔
حیدر آباد میں پید ا ہونے والے استاد نذر حسین نے اپنے فنی سفر کا آغاز حیدر آباد ریڈیو پاکستان سے کیا، انہوں نے نامور شعرا کرام کے کلام کو بڑی مہارت کے ساتھ سچے سروں میں سجایا اور پھر شہنشاہ غزل مہدی حسن، ملکہ ترنم نور جہاں، غلام علی، فریدہ خانم، بلقیس خانم اور کئی بھارتی غزل گائیکوں نے ان کی کمپوزیشن میں بنی غزلوں کو گایا۔
ان کی کمپوز کی ہوئی مشہور غزلوں میں تیرے سر مئی آنچل کی طرح، کبھی کہا نہ کسی سے،کچھ دن تو بسو میری آنکھوں میں، غنچہ شوق، رات پھیلی ہے، دل ہی دل میں، دل دھڑکنے کا سبب یاد آیا، خاص طور پر قابل ذکر ہیں۔
ریڈیو پاکستان کی ملازمت کے ساتھ ساتھ انہوں نے پاکستان ٹیلی ویژن کیلئے بھی ان گنت گیت کمپوز کئے،وہ واحد موسیقار تھے جنہوں نے فلمی دنیا کے بغیر اس قدر مقبولیت حاصل کی اور اپنا جدا گانہ معیار بھی برقرار رکھا۔
انہوں نے ان گنت مشکل غزلوں کو بڑی سمجھداری کے ساتھ آسان کیا اور پھر ان کی دھنوں کو ایسا تیار کیا کہ بڑے تو بڑے بچے بھی ان کی دھنوں کو گاتے دکھائی دئیے،مرحوم کا فن ان کے نام کو ہمیشہ زندہ رکھے گا۔
استاد نذر حسین 21 جنوری 2018کو 85 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔