لاہور (ڈیسک) پاکستانی فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سجل علی یوم تکریم شہدا کے حوالے سے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کے شہدا جتنے بہادر ہیں ان کی مائیں بھی اتنی ہی بہادر ہیں ۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں انھوں نے شہدا سے متعلق ایک نغمہ بھی شیئر کیا، انھوں نے کہا کہ پاکستان کے شہداء کی مائیں بہت بہادر ہیں جو اپنے بیٹوں کو سرحدوں پر بھیجتی ہیں۔
بیٹوں کی جدائی میں ان کا دل ٹوٹتا ہے، ان کی آنکھوں سے اپنے بیٹوں کے لیے آنسو بھی جاری ہوتے ہیں مگر وہ ثابت قدم رہتی ہیں۔
سجل علی نے کہا کہ ہم اپنے وطن کے بہادر بیٹوں ، اپنے ہیروز اور ان کی مائوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے، ہمیں انہیں سلام پیش کرتے ہیں۔