You are currently viewing پاکستان کے افریقی ممالک کے ساتھ بہترین سیاسی، سفارتی تعلقات ہیں،شاہ محمود قریشی

پاکستان کے افریقی ممالک کے ساتھ بہترین سیاسی، سفارتی تعلقات ہیں،شاہ محمود قریشی

اسلام آباد (ڈیسک)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان کے افریقی ممالک کے ساتھ بہترین سیاسی، سفارتی تعلقات ہیں،افریقی ممالک کے ساتھ مثبت، بامقصد اور یکساں ترقی کے مقاصد کے باہمی اصولوں کے تحت روابط کے خواہشمند ہیں۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہےکہ ہمیں انتہائی مسرت ہے کہ اس وقت صدر پاکستان اس دو روزہ سفراءکانفرنس کی افتتاحی تقریب میں شرکت فرما رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس کے دو بنیادی مقاصد ہیں،پہلا افریقی ممالک کے ساتھ اپنے روابط کا فروغ اور دوسرا پاکستان کے معاشی استحکام کے لئے عملی اقدام کرنا ہے۔انہوںنے کہاکہ افریقہ ایک اہم براعظم ہے 54 ممالک پر مشتمل، 2.3ٹریلین ڈالر کی مجموعی جی ڈی پی کا حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے افریقی ممالک کے ساتھ بہترین سیاسی، سفارتی تعلقات ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی فورسز قیام امن کیلئے اقوام متحدہ کے امن مشنز کے تحت بہت سے افریقی ممالک میں خدمات سرانجام دے چکے ہیں ،پاکستان نے نیم، جی 77،جیسے بین الاقوامی فورمز پر افریقی ممالک کا ساتھ دیا۔ انہوںنے کہاکہ افریقی ممالک کے 700 ڈپلومیٹس، پاکستان کی فارن سروس اکیڈمی سے ٹریننگ حاصل کر چکے ہیںلیکن ہمیں افریقی ممالک کے ساتھ اپنے تجارتی حجم کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہاکہ ہم نے معاشی سفارتکاری کا آغاز کیا ہے جس کے تحت ہم برآمدات کو بڑھانے اور کثیرجہتی معاشی شعبہ جات میں کاوشوں کو بروئے کار لا کر، قیادت کے وڑن کے مطابق معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم افریقی ممالک کے ساتھ مثبت، بامقصد اور یکساں ترقی کے مقاصد کے باہمی اصولوں کے تحت روابط کے خواہشمند ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مجھے امید ہے یہ سفراءکانفرنس افریقی ممالک کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات اور اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کریگی۔بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت افریقی ممالک کی سفرا کانفرنس کے دوسرے سیشن کا آغاز ہوا تو سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، سیکرٹری تجارت سردار احمد نواز سکھیرا بھی کانفرنس میں شریک تھے ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.