You are currently viewing پاکستان کی چینی باشندوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

پاکستان کی چینی باشندوں پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان نے شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی باشندوں پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر بشام کے قریب دہشت گرد حملے میں 5 چینی اور ایک پاکستانی شہری جاں بحق ہوا۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کےلیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔
ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ ایسی گھناؤنی کارروائیاں پاکستانی قوم کے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کا عزم کمزور نہیں کرسکتیں۔
انہوں نے کہا کہ آج کے حملے کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی تھی، ایسی تمام قوتوں کے خلاف پورے عزم کے ساتھ کارروائی کریں گے اور انہیں شکست دیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں چینی دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حملے میں ہلاک چینی شہریوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں، پاکستان میں چینی شہریوں کی زندگی اور حفاظت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبہ جات کا تحفظ یقینی بنانے کےلیے پاکستان چینی بھائیوں سے مل کر کام کرتا رہے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.