You are currently viewing پاکستان کی تعلیمی صورتحال پر سال15-2014 کی رپورٹ جاری

پاکستان کی تعلیمی صورتحال پر سال15-2014 کی رپورٹ جاری

اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) اکیڈمی آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈمینجمنٹ کی جانب سے پاکستان کی تعلیمی صورتحال کے متعلق سال 2014-15کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2کروڑ 40لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے۔

رپورٹ کے آزاد و شمار کے مطابق 30فیصد اسکولوں میں چاردیواری  ہی نہیں ، 47فیصد بچے اسکول نہیں جاتے۔ صوبہ بلوچستان  کے 70فیصد جبکہ فاٹا کے 60فیصد بچوں نے کبھی اسکول کا رخ نہیں کیا۔

اکیڈمی آف ایجوکیشنل پلاننگ اینڈمینجمنٹ کی رپورت کے اعتبار سے اسکول نہ جانے والے بچوں میں لڑکیوں کی تعداد زیادہ  ہے۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7