اسلام آباد (ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام پاکستان کپ ویمنز ون ڈے ٹورنامنٹ کے مزید دو میچ اتوار کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق بلاسٹرز کا مقابلہ چیلنجرز سےنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا جبکہ ڈائنامائٹس اور اسٹرائیکرز کی ٹیموں کے درمیان میچ اوول اکیڈمی گرانڈ میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں چار ٹیمیں شرکت کررہے ہیں جن میں ڈائنامائٹس، بلاسٹرز، چیلنجرز اور اسٹرائیکرز کی ٹیمیں شامل ہیں۔ چودہ میچز پر مشتمل اس ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو دس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنرزاپ ٹیم کو پانچ لاکھ روپے تقسیم کئے جائیں گے اورٹورنامنٹ کے ہر میچ کی بہتری کھلاڑی کو 20 ہزار روپے بطور انعام دیا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز نیشنل اسٹیڈیم اور اوول اکیڈمی گرانڈ کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں ایونٹ کا فائنل21 ستمبر کو کھیلا جائے گا، یہ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا۔ شیڈول کے مطابق؛ 19 ستمبر کو بلاسٹرز بمقابلہ چیلنجرز ، نیشنل اسٹیڈیم ۔ ڈائنامائٹس بمقابلہ اسٹرائیکرز ، اوول اکیڈمی گرانڈ ہوگا
21 ستمبر کو تیسری پوزیشن کا میچ اوول اکیڈمی گرانڈ میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ نیشنل اسٹیڈیم ہوگا۔