You are currently viewing پاکستان کشمیر کو کبھی  بھی حالات کے رحم و کرم پر تنہا نہیں  چھوڑے گا ، سربراہ پاک فوج

پاکستان کشمیر کو کبھی بھی حالات کے رحم و کرم پر تنہا نہیں چھوڑے گا ، سربراہ پاک فوج

راولپنڈی (ڈیسک) سربراہ پاک فوج  قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہےکہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستان کشمیرکوکبھی بھی حالات کے رحم و کرم پرتنہا نہیں چھوڑے گا

جی ایچ کیو میں یوم شہدا  کی تقریب سے خطاب  کر تے ہوئے  آرمی چیف قمرجاوید باجوہ  کا کہنا تھا کہ کشمیر تکمیل پاکستان کا نا مکمل ایجنڈا ہے۔ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے، پاکستان کشمیرکوکبھی بھی حالات کے رحم و کرم پرتنہا نہیں چھوڑے گا جب کہ کشمیریوں پر ظلم ہمارے صبر کا امتحان ہے۔کشمیر میں  ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے ، کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی تنظیموں کیلیے لمحہء فکریہ ہیں

سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان سے لے کر بقاء پاکستان کا سفر ہمارے شہدا کی قربانیوں سے سجا ہوا ہے، پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا لہو شامل ہے، جب بھی ضرورت پڑی وطن کے بیٹوں نے لبیک کہا، جب تک ہمارے پاس ایسے والدین موجود ہیں جو وطن پر جان قربان کرنے والے سپوت پیدا کرتے ہیں تب تک پاکستان کو کوئی قوت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے اوریہ پیغام پورے خطے اور دنیا کے لیے ہے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.