You are currently viewing پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس 26 جون کو ہوگا

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کا اجلاس 26 جون کو ہوگا

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے گورننگ بورڈ کا اجلاس 26 جون کو ہوگا۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق یہ اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوگا جس کی صدارت چیئرمین پی سی بی احسان مانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پی سی بی کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی جائے گی، اس کے علاوہ کرکٹ کی مزید ترقی سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے انتظامات اور میچ فکسنگ کے نئے قانون کے مسودے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.