You are currently viewing پاکستان کا ورلڈ الیون کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف

پاکستان کا ورلڈ الیون کو جیت کے لیے 198 رنز کا ہدف

پاکستان نے ورلڈ الیون کی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 198 رنز کا ہدف دے دیا

لاہور (ڈیسک ): پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی طویل عرصےکے  بعد واپسی تماشائیوں سے بھرے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور احمد شہزاد نے کیا فخر زمان  نے جارحانہ  انداز میں اننگز کا آغاز  کیا مگر وہ صرف دو چوکے لگا کر پویلین لوٹ گئے ۔ان کے بعد آنے بعد آنے والے نوجوان بلے باز بابر اعظم نے احمد شہزاد کے ساتھ مل کر اسکور کو آگے بڑھایا اور جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 33 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے اپنی شاندار نصف سنچری مکمل کی ان کی اننگز میں ایک چھکا بھی شامل ہے با بر اعظم  52 گیندوں پر 86 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

 جبکہ احمد شہزاد نے سست روی سے بیٹنگ کی اور 34 گیندوں پر 39 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ان کے بعد شعیب ملک کریز پر آئے اور ذمہ دارانہ اور جارحانہ انداز اپناتے ہوئے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا  شعیب ملک 20 گیندوں پر 38 رنز بنا کر آخری اوور میں پریرا کی گیند پر  بولڈ ہوئےجبکہ کپتان سرفراز احمد  بھی بڑا اسکور بنانے میں نا کام رہے اور صرف 4 گیندوں پر پانچ رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پاکستانی ٹیم  نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں  کے نقصان پر پر 197 رنز بنا ئے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.