You are currently viewing پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک بہت مضبوط ہے، کیوی کپتان

پاکستان کا فاسٹ بولنگ اٹیک بہت مضبوط ہے، کیوی کپتان

کراچی (ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان کا پاس فاسٹ بالنگ اٹیک بہت مضبوط ہے، پاکستان سے حیران کن ٹیلنٹ دیکھنے کو ملتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ فاسٹ بالنگ کے معاملے میں پاکستان خود کفیل ہے، ایشیا کی پچز پر کرکٹ کھیلنا ہمیشہ سے چیلنجنگ رہا ہے۔
میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیل کر بہت اچھا لگا، گزشتہ میچ اگرچہ ڈرا ہو گیا لیکن دلچسپی سے بھرپور رہا۔
آئندہ میچ کے لیے حالات کے مطابق پلاننگ کریں گے، انگلینڈ کی ٹیم نے گزشتہ ماہ پاکستان میں زبردست کرکٹ کھیلی، ہمیں کرکٹ کی ڈیمانڈ کے مطابق تینوں فارمیٹ میں خود کو تیار رکھنا چاہیے۔
میری کوشش ہوتی ہے کہ حریف ٹیم کے خلاف بڑا اسکور کروں۔