You are currently viewing پاکستان کا ایران سے اپنا سفیر بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

پاکستان کا ایران سے اپنا سفیر بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بلوچستان میں میزائل حملوں کے بعد پاکستان نے ایران سے اپنا سفیر بلانے اور ایرانی سفیر کو ملک بدر کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان پر ایرانی حملے پر پاکستان نے اسلام آباد میں ایرانی سفیر کو واپس جانے کا کہہ دیا ہے۔
ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے تہران میں موجود اپنے سفیر کو بھی واپس بلالیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان سفارتی دوروں کو روکا جارہا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان نے اپنے فیصلے سے ایرانی حکومت کو آگاہ کردیا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلوچستان میں میزائل اور ڈرون حملے کیے گئے تھے۔

Nimra Jamali

Nimra Jamali is an emerging content writer, who is writing for News Pakistan TV for quite some time now.