You are currently viewing پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آبادطلب

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا ہنگامی اجلاس آج اسلام آبادطلب

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کا اہم ہنگامی اجلاس آج اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ(پی ڈی ایم)کا اہم ہنگامی اجلاس آج ( منگل) کو اسلام آباد میں طلب کر لیا گیا۔ اجلاس مسلم لیگ ( ن) سیکریٹریٹ پارک روڈ بالمقابل چٹھہ چک شہزاد اسلام آباد میں سہہ پہر 3بجے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں متحدہ اپوزیشن کے رہنما شریک ہوں گے اور شہباز شریف کی گرفتاری سے پیدا ہونے والی صورتحال پر غور ہو گا۔ اجلاس میں دیگر سیاسی قائدین اور رہنما ؤں کے خلاف بھی حکومت کی سیاسی انتقامی کارروائیوں پر غور ہوگا۔پی ڈی ایم کے رہنما حکومت کی طرف سے سیاسی انتقامی کارروائیوں پر لائحہ عمل مرتب کریں گے۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.