You are currently viewing پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا

شارجہ (نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو ہرا کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔
ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 88 رنز سے شکست دی۔
شارجہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ڈیف ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 151 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم 63 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
یاد رہے کہ ڈیف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 6 سے 12 مارچ تک شارجہ میں کھیلا گیا جس میں 6 ٹیموں نے حصہ لیا تھا۔
دریں اثناء چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جیتنے پر پاکستان ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو مبارک باد دی۔
محسن نقوی نے کہا کہ پاکستانی ڈیف کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، باسط عباسی نے بلے بازی جبکہ جبار علی اور منظور خان نے بولنگ میں بہترین کارکردگی دکھائی۔
انہوں نے کہا کہ ڈیف کرکٹ کے کھلاڑیوں نے ٹیم ورک اور محنت کے ساتھ فائنل میں سری لنکا کو شکست دی۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.