You are currently viewing پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیں اعتماد میں لیے بغیر اعتزاز احسن کا نام  تجویز کیا ، شہباز شریف

پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیں اعتماد میں لیے بغیر اعتزاز احسن کا نام تجویز کیا ، شہباز شریف

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان  مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے صدارتی امیدوار کے لیے اعتزاز احسن کا نام  ہمیں اعتماد میں لئے بغیر تجویز کیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں  شہباز شریف  کا اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے  کہنا تھا کہ  تمام اراکان مولانا فضل  الرحمان کو ووٹ دیں گے ،  بہتر ہوتا کہ آج اپوزیشن  ایک امیدوار پر متفق ہوتی تاہم ہم نے   خلوص  نیت سے اپوزیشن  کو اکٹھا کر نے  کی کوشش  کی ۔

شہباز شریف کا کہنا  تھا کہ  پاکستان پیپلز پارٹی بھی  مولانا فضل الرحمان کے نام پر راضی  ہوجاتی تو مقابلہ  بہت اچھا ہو تا ، پیپلزپارٹی نے  ہمیں اعتماد میں لیے بغیر اعتزاز احسن کانام تجویز کیا ۔

قومی اسمبلی میں  صحافیوں  نے شہباز شریف سے سوال  کیا کہ اپوزیشن  اکھٹی کیو نہ ہوسکی ، جس پر شہباز شریف نے  کہا کہ آپ ایوزیشن  کو اکٹھا  کر سکتے ہیں تو کر لیں ۔ ایک اور سوال کہ آپ کی زرداری سے ملاقات ہوتی تو شاید   معاملہ حل  ہو جا تا ،  شہباز شریف نے کہا  کہ اب اپوزیشن اکٹھا کریں گے اور کوشش کر یں گے  کہ  مستقبل میں اپوزیشن اکٹھی  ہوئے ۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.