سکھر (ڈیسک) آمدن سے زائد آثاثہ کیس میں نیب نے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ گرفتار کر لیا۔
نیب سکھر اور راولپنڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشیدشاہ کو آمدن سے زائد آثاثہ جات کیس میں گرفتار کر لیاہے ، خورشید کو ان کی رہائش گا ہ بنگالہ سے حراست میں لے لیا گیا ۔
نیب ذرائع کا کہنا ہےکہ انہوں نے کو آپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کیلئے ایمنسٹی پلاٹ غیر قانونی طور پر اپنے نام کرایا، خورشید شاہ نے ہوٹل، پیٹرول پمپس اور بنگلے فرنٹ مین اور بے نامی داروں کے ناموں پر بنائے جب کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ تمام الزامات ثابت ہوئے ہیں، اب ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔
خورشید شاہ پر بے نامی جائیداد بنانے کا الزام ہے،خورشید شاہ کوکل احتساب عدالت سکھر میں پیش کیا جائے گا ۔
یاد رہے کہ خورشید شاہ پر 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز کیا گیاتھا ۔