You are currently viewing پاکستان پر مہنگائی کا بم ن لیگ نے نہیں پیپلزپارٹی نے گرایا، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل

پاکستان پر مہنگائی کا بم ن لیگ نے نہیں پیپلزپارٹی نے گرایا، مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل

کراچی(ڈیسک ):وفاقی مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان پر مہنگائی کا بم ن لیگ نے نہیں پیپلز پارٹی نے گرایا تھا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یکم مارچ 2013 کو پیٹرول کی قیمت 106روپے 60 پیسے تھی جبکہ آج پیٹرول کی قیمت بڑھانے کے بعد 81 روپے 53 پیسے ہے جبکہ یکم مارچ 2013 کو مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 14روپے 30 پیسے تھا جبکہ آج مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس 3 روپے 64 پیسے ہے۔یہ دیکھ کر عوام خود فیصلہ کرلیں کہ غریب کا خون کس نے پیا تھا، انہوں نے کہا کاش بلاول بھٹواس وقت پیپلز پارٹی کی حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں آدھی کرنے کی ہدایت کردیتے۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ ن لیگ کھلم کھلا عوام دشمنی پر اتر آئی ہے۔ تیل کی قیمتیں فوری طور پر آدھی کی جائیں ورنہ احتجاج ہوگا۔

(این این آئی)

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7