You are currently viewing پاکستان پر مجموعی قرضہ کتنا؟ اسٹیٹ بینک نے تفصیلات بتادیں

پاکستان پر مجموعی قرضہ کتنا؟ اسٹیٹ بینک نے تفصیلات بتادیں

کراچی (نیوز ڈیسک) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملک پر مجموعی قرض سے متعلق تفصیلات بتا دیں۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاکستان کا قرض جولائی میں 907 ارب روپے بڑھا ہے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جولائی 2023ء کے اختتام پر حکومت کا قرض 61 ہزار 700 ارب روپے ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق حکومت کا قرض ایک ماہ میں ڈیڑھ فیصد بڑھا ہے۔
اعلامیے کے مطابق حکومت پاکستان کے مجموعی قرض میں 39 ہزار ارب روپے مقامی قرضہ ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیے کے مطابق حکومت کا بیرونی قرض 22 ہزار 73 ارب روپے ہے۔