You are currently viewing پاکستان ویمن کرکٹ کی عائشہ نسیم کے چھکے، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

پاکستان ویمن کرکٹ کی عائشہ نسیم کے چھکے، ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

سڈنی (ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں پاکستانی بیٹر عائشہ نسیم کے شاندار چھکوں کی دھوم مچ گئی۔
قومی ویمن کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے دورے پر ہے جہاں ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں اننگز کے دوران عائشہ نسیم نے مخالف ٹیم کی بالر کو دو چھکے جڑ دیے، پاکستان یہ میچ آٹھ وکٹوں سے ہار گیا لیکن عائشہ نسیم کے شاٹس اتنے شاندار تھے کہ نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ آسٹریلین کرکٹ لورز بھی داد دیے بغیر نہ رہ سکے، ان چھکوں کی وجہ سے عائشہ نسیم ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ کر رہی ہیں۔
کرکٹ آسٹریلیا نے عائشہ کے چھکوں کی وڈیو ٹوئٹر پر شیئر کی جسے آسٹریلوی کرکٹر رکیل ہینس نے شیئر کیا ، انھوں نے عائشہ کو سنجیدہ ٹیلنٹ قرار دیا۔


انھوں نے مزید کہا امید ہے کہ ہم اس سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں عائشہ کے کھیل کو اور بہتر دیکھ سکیں گے۔

سابق پاکستانی کرکٹر عروج ممتاز بھی عائشہ کے شاٹس کی داد دیے بغیر نہ رہ سکیں


اسلام آباد یونائیٹڈ کے ریحان الحق نے بھی عائشہ کی تعریف کی۔

نیوز پاکستان

Exclusive Information 24/7