You are currently viewing پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں آئرلینڈ کو 128 رنز سے شکست

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہاتھوں آئرلینڈ کو 128 رنز سے شکست

لاہور (ڈیسک) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں آئرلینڈ ویمن کو 128 رنز سے شکست دے دی۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن ٹیم کی اوپنرز سدرا امین اور منیبہ علی ریکارڈ ساز پارٹنر شپ بنائی۔ پاکستان ویمن کی اوپننگ جوڑی نے آئرش بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور پاکستان ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 335 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے اوپنرز منیبہ علی اور سدرا امین نے پاکستان ویمن کرکٹ کا کسی بھی وکٹ کی پارٹنرشپ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، دونوں نے 221 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ۔منیبہ علی کیریئر کی پہلی سنچری بناتے ہوئے 114 گیندوں پر 107 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، سدرہ امین نے ریکارڈ ساز 176 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ اسکور اور 3 سنچریز بنانے والی پلیئر کا اعزاز بھی نا م کرلیا۔ سدرہ امین کی اننگز میں 20 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔ عالیہ ریاض 29 اور صدف شمس 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں جبکہ فاطمہ ثنا 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں، جواب میں آئرلینڈ ویمن 49 اعشاریہ 3 اوورز میں 207 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔کپتان لاورا ڈیلینی نے 69 اور اورلا پرینڈرگسٹ نے 29 رنز کی اننگز کھیلی۔فاطمہ ثنا اور نشرہ سندھو نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ سدرا امین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں، دونوں ٹیموں کے درمیان اگلا میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔