اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو بہت ترجیح دیتا ہے ، وزیراعظم نواز شریف نے یہ بات جاپان کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے سفیر سے الوداعی ملاقات میں کہی۔
وزیراعظم نواز شریف نے پاک جاپان تعلقات مستحکم بنانے میں ہیروشی انوماتا کے کردار کو اہمیت دی۔ اس موقع پر جاپانی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے خارجہ پالیسی اور اقتصادی شعبوں میں نمایاں کردار ادا کیاہے ۔
تاہم نظام کی بہتری کے لئیے غیر ملکی سرمایہ کار جلد پاکستان آرہے ہیں ،جبکہ کئی غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے ذریعے فائدہ اٹھاررہے ہیں،اور ہمسایہ ممالک سے تعلقات کو بہتر بنانے کےلیے پاکستان کی کوششیں قابل تعریف ہیں.