You are currently viewing پاکستان میں کورونا وائرس  کے مزید 9 کیسز رپورٹ ،تعداد 16 ہو گئی

پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 9 کیسز رپورٹ ،تعداد 16 ہو گئی

کراچی (ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس  کے مزید  9 کیسز  سامنے آگئے جس کے بعد  متاثرہ افراد کی تعداد 16 ہو گئی ۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے کل 9 کیسز رپورٹ ہوئے۔  کورونا وائرس کے 5 مریضوں نے شام براستہ دوہا سے کراچی سفر کیا۔کورونا وائرس کے3 مریضوں نے لندن سے دبئی کے راستے کراچی کا سفر کیا تھا، جبکہ ضلع شرقی کے رہائشی 53 سالہ متاثرہ شخص نے حال ہی میں شام اور قطر کا سفر کیا۔

متاثرہ افراد کے ٹیسٹ میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی، کورونا وائرس سے متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والے تمام افراد کو تلاش کیا جارہا ہے جبکہ جن افراد کا پتا لگایا جاچکا ہے انھیں قرنطینہ وارڈ میں  رکھا گیا ہے۔

کراچی میں مجموعی طور پر اب تک کورونا وائرس کے کل 13  کیس رپورٹ ہوچکے ہیں جن میں سے ایک شخص کو صحت یاب ہونے کے باعث اسپتال سے چھٹی دے دی گئی  ہے اور 12 مریض زیر علاج ہیں، مجموعی طور پر ملک بھر میں کورونا وائرس کے 17 کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔

۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.