You are currently viewing پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں: گلگت سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق

پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواں: گلگت سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق

اسلام آباد (ڈیسک) پاکستان میں کورونا وائرس کا پانچواںسامنے آگیا، گلگت سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے ٹویٹ کرتے ہوئے ملک میں آنے والے پانچویں کورونا وائرس کی تصدیق کی ہے۔ گلگت سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ خاتون میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ قومی ادارہ صحت بھیجے گئے ٹیسٹ میں خاتون میں کورونا وائرس پایا گیا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ خاتون مریضہ پمز اسپتال میں داخل ہے، تاہم مریضہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اس کا وفاق میں بہترین علاج ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ملک میں کورونا وائرس کے 4 کیسز سامنے آچکے ہیں

 

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.