You are currently viewing پاکستان میں سیاحت کے فروغ اورماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے تعاون جاری رہے گا، عالمی بینک

پاکستان میں سیاحت کے فروغ اورماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے تعاون جاری رہے گا، عالمی بینک

اسلام آباد(ڈیسک)پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرناجی بن حسائن نے کہاہے کہ عالمی بینک پاکستان میں سیاحت کے فروغ اورماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے تعاون کاسلسلہ جاری رکھے گا۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ایک روز قبل ایکو ٹورازم لانچنگ پارٹنرشپ معاہدے کی تقریب میں شرکت ان کیلئے اعزاز کی بات ہے، انہوں نے کہاکہ عالمی بینک پاکستان میں سیاحت کے فروغ اورماحولیاتی آلودگی میں کمی کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہاہے اوریہ سلسلہ جاری رہے گا۔ عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹرنے کہاکہ ایکو ٹورازم لانچنگ پارٹنرشپ معاہدے اورٹریک کے تحت پاکستان میں سیاحوں کی آگاہی کیلئے مہم چلائی جائیگی۔اسی طرح سیاحتی مقامات پرکچرے کوجمع کرنے اورانہیں تلف وری سائیکل کرنے کیلئے آلات کی فراہمی بھی ہوگی۔ناجی بن حسائن نے کہاکہ پاکستان میں صاف ستھرے سیاحتی مقامات کی حوصلہ افزائی اورٹھوس کچرے کی مقدارکوکم سے کم کرنے پربھی توجہ مرکوزرکھی جائیگی۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے جمعہ کوایکو ٹورازم لانچنگ پارٹنرشپ معاہدے کی تقریب میںمہمان خصوصی کے طورپرشرکت کی، اس موقع پراپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاحت کے شعبے کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے،ملک میں غیر منظم سیاحت نے بہت نقصان پہنچایا ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ سیاحتی مقامات کے ایکو سسٹم کو بچانا ہو گا۔

Staff Reporter

Rehmat Murad, holds Masters degree in Literature from University of Karachi. He is working as a journalist since 2016 covering national/international politics and crime.