You are currently viewing پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے میں چین بازی لے گیا

پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے میں چین بازی لے گیا

اسلام آباد(اسٹٓاف رپورٹر) پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے میں چین بازی لے گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے ممالک کی فہرست میں چین کے سرمایہ کار دنیا کے تمام ممالک پرپرتری حاصل ہے، اسٹیٹ بینک کے جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں سال 2017 میں چین کی جانب سے سرمایہ کاری میں 2 گنا اضافے کے ساتھ  چین نے پاکستان کے ساتھ 51 کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایا کاری کی۔

یاد رہے پاک چین تعلقات تیزی سے بڑھ رہے ہیں اور آئندہ آنے والے وقت میں چین کا پاکستان کے ساتھ مزید سرمایہ کاری کرنے کا امکان ہے۔